عراقچی: علاقائی ملکوں اور بالخصوص پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ روابط ہمارے لئے بہت اہم ہیں

 اسلام آباد – ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے پاکستان اور خطے کے سبھی ملکوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم  دورہ اسلام آباد میں، دوجانبہ روابط اورعلاقائی مسائل کا جائزہ لیں گے اور کوشش کریں گے کہ ایران اور پاکستان کا تعاون بہتر راستے پر آگے بڑھے

  سید عباس عراقچی نے پیر کی صبح اسلام آباد پہنچنے کے بعد اس دورے کے اہداف کے بارے میں ارنا کے نامہ نگآرکے سوال کے جواب میں کہا کہ  دونوں ملکوں کے روابط بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ۔

 انھوں نے کہا کہ اسی طرح  ہندوستان اور علاقے کے دیگر ملکوں سے بھی ایران کے روابط کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے  لئے علاقے کی صورتحال بہت اہمیت رکھتی ہے اور ہم کشیدگی میں کمی کی تاکید کے ساتھ سبھی فریقوں سے تحمل سے کام لینے اور حالات کے بدتر ہونے کی روک تھام کی اپیل کرتے ہیں۔

 سید عباس عراقچی نے کہا کہ میزبان ملک کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں اس دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے اور ہم اپنے دوستوں کے ساتھ دوجانبہ روابط نیز علاقے کے مسائل کا جائزہ لیں گے۔

 انھوں نے امید ظاہر کی ایران اور پاکستان کے تعاون کے بہتر راستے پرآگے بڑھنے میں ہماری کوششیں بارآور ہوں گی۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ علاقے میں کشیدگی کم ہو۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .