اسرائیلی جانے والے 2 بحری جہازوں کو غرق کردیا ہے، یمنی مسلح افواج کا اعلان

صنعا (ارنا) یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ہفتے کی رات مقبوضہ فلسطین جانے والے دو بحری جہازوں پر حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عید کے موقع پر فلسطینی مجاہدین کے لیے ہمارا تحفہ ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں وربینا نامی جہاز، خلیج عدن میں یمنی فوج کے متعدد میزائلوں کا نشانہ بننے کے بعد ڈوب گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹیوٹرنامی جہاز بھی آنے والے گھنٹوں میں غرق ہوجائے گا جسے ڈرون اور کئی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین(اسرائيل)  کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی  کے قانون کی خلاف ورزی کی بنا پر گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران یمنی فوج کی جانب سے جن بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا ہے  ان کی قسمت میں غرق ہونا لکھ دیا گیا ہے۔

یحی السریع نے واضح کیا کہ یہ آپریشن عیدالاضحیٰ کے موقع پر یمنی مسلح افواج کا غزہ کے مجاہد بھائیوں اور فلسطینی قوم کے لیے ایک تحفہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج ایک بار پھر تمام کمپنیوں کو اسرائیلی دشمن کے ساتھ تجارت کے نتائج کے بابت خبردار کرتی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .