یہ بات انہوں نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کیساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم غزہ میں بدترین نسل کشی کا مشاہدہ کر رہے ہیں لیکن غزہ کے مظلوم عوام نے ملبے تلے فتح کا پرچم بلند کیا۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی ایک اور غلطی کا ارتکاب کر سکتے ہیں، لیکن ایران نے صیہونی حکومت کی حماقت کا جواب دیا اور دفاع کے لیے اپنے جائز حق کو استعمال کرتے ہوئے جارح کو سزا دی اور اسے اس کی اوقات پر واپس لائے۔
انکا کہنا تھا کہ ایران نے آپریشن وعدہ صادق سے ثابت کیا کہ وہ خطے کے استحکام، امن اور سلامتی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گا اور جارح صیہونیوں کو خطے کے استحکام اور سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔
باقری کنی نے تاکید کی کہ خطے کے تمام ممالک ایک محفوظ اور مستحکم خطے کی تعمیر کے لیے باہمی تعاون کر رہے ہیں اور متحد ہیں مگر صہیونیوں نے ظاہر کیا کہ وہ علاقے میں کشیدگی اور عدم استحکام کی اصل وجہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکی اپنے سیاسی اقدامات میں غزہ میں جنگ اور خونریزی کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں تو انہیں غاصب اور جارح صیہونیوں کی مدد (خاص طور پر اسلحہ اور فوجی امداد) بند کر دینا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ