12 مئی، 2024، 8:11 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85474847
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہنگامے، شہباز شریف نے شدید تشویش کا اظہار کیا

اسلام آباد/ ارنا: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں حالات کی کشیدگی اور پرتشدد احتجاجات کے بعد، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سخت انتباہ دیتے ہوئے، حالات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مظفرآباد سمیت متعدد دیگر شہروں میں ہنگاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں نے مقامی اور وفاقی حکومت کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک باضابطہ بیان جاری کرکے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے تاہم ان کے بقول بدقسمتی سے افراتفری کی صورتحال میں کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ اسکور کرنے میں جلدی کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مظاہروں اور عوامی احتجاجات کے بہانے قانون توڑنے اور سماجی اصولوں کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں توانائی کی قیمت اور گندم پر ٹیکس میں اضافے کے نتیجے میں حالات کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔ آج بھی پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 200 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

بعض ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس کی جانب گولی چلائی جس کے نتیجے میں ایک افسر ہلاک اور دسیوں دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .