آنروا نے کہا ہے کہ اگر آج (اتوار) خوراک کی امداد نہیں پہنچتی ہے، تو اس علاقے میں تقسیم کے لیے کوئی انسانی امداد باقی نہیں رہے گی، اور بھوک اور قحط کے خطرے سے دسیوں ہزار فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔
قبل ازیں فلسطینی امور پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانس نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔
فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے نے صیہونی حکومت کی جانب سے اپنے جرائم کے احتساب سے گریز کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اسے بڑی طاقتوں سے استثنیٰ حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ