ایران کی جانب سے رفح  پر صیہونی حملے کی شدید مذمت

تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے سرحدی علاقے پر صیہونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع سرحدی علاقے رفح پر صیہونی غاصب حکومت کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام بین الاقوامی انتباہات اور عالمی برادری کی شدید مخالفت کے باوجود رفح پرحملہ ایک ایسی بدمعاش حکومت کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے جو کسی بھی بین الاقوامی اصول کی پاسداری نہیں کرتی اور یقینی طور پر بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ خطے میں امن و سلامتی کا واحد حل غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کا فوری اور غیر مشروط خاتمہ ہے اور تمام بین الاقوامی طاقتوں کو اس مقصد کے لیے صیہونی حکومت پر دباو ڈالنا چاہیے۔

کنعانی نے کہا کہ رفح کے علاقے میں جاری جرائم اور خونریزی کی ذمہ داری، بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کی اصل حامی امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور ان مجرموں کو ان کے جرائم کا جوابدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایران ایک بار پھر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صیہونی نسل پرست حکومت کے حکام کی طرف سے انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم سے نمٹنے کے عمل کو تیز کریں اور انہیں قرار واقعی سزا دیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .