ایران کے پہلے بین الاقوامی ایٹمی ٹریننگ سینٹر کا اصفہان میں افتتاح ہونے والا ہے: ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ

اصفہان/ ارنا- ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ آئندہ دو مہینے میں ایران کے اصفہان شہر میں ایٹمی توانائی کے ایک ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا جائے گا جو کہ موجودہ اور مستقبل کی ضرورت کی افرادی قوت کی ٹریننگ کا ایک موثر مرکز ہوگا۔

محمد اسلامی نے پیر کی شام کو اصفہان میں ایٹمی سائنس اور مہارت کے سلسلے میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھی آئی اے ای اے کے دیگر ارکان کی مانند ایٹمی ٹیکنالوجی میں ترقی حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ عالمی برادری نے سن 2050 تک کاربن آلودگی کو صفر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعداد کو 3 گنا کیا جا رہا ہے۔

محمد اسلامی نے اعلان کیا کہ سن 2041 تک ایران میں ایٹمی بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جس کے لئے ایران کے شمالی اور جنوبی ساحلی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع بھی فراہم ہیں۔

ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام میں فروغ لانے کے لئے، مزید افرادی قوت کی ٹریننگ کا منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا ہے جس کے لئے دو مہینے کے اندر اصفہان میں جوہری توانائی کے ایک بین الاقوامی ٹریننگ مرکز کا افتتاح ہو گا اور اسے اپنی موجودہ اور مستقبل کی افرادی قوت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا ایک اہم مرکز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے ایٹمی بجلی گھر کے استعمال کی دسویں سالگرہ منائی گئی ہے جہاں پر63 ارب کلوواٹ بجلی پیدا کی گئی اور اس طرح سالانہ 60 ہزار کلو فضائی آلودگی روکی گئی اور 10 کروڑ بیرل تیل کی بھی بچت ہوئی۔

  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .