5 مئی، 2024، 11:05 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85467041
T T
0 Persons

لیبلز

یمن میں امریکا اور صیہونی حکومت کی  جاسوسی  کی شکست

تہران – ارنا – یمنی ذرائع نے اتوار کی رات اعلان کیا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کی جاسوسی کی ایک کارروائی کو ناکام بنادیا گیا

ارنا نے یمن کی سبا نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے سیکورٹی اداروں نے امریکا اور صیہونی حکومت کی جاسوسی کی ایک کارروائی کو ناکام بنادیا ہے۔  

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے سیکورٹی اداروں نے بتایا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کی اس مشترکہ سازش کی  تفصیلات پیر کو جاری کی جائيں گی۔

 یاد رہے کہ یمن نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے بحری جہازوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا تھا۔

 یمن کی مسلح افواج اب تک صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور بعض دوسرے ملکوں کے ان بحری جہازوں پر حملے کرچکی ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانا چاہتے تھے۔

 یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں کئے جاتے اس وقت تک بحیرہ احمر اور باب المندب میں صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .