نتین یاہو کے خلاف مظاہرے / صیہونی پولیس کا مظاہرین پر تشدد

تہران (ارنا) ہفتے کی رات تل ابیب میں صیہونی وزرات جنگ کےسامنے مظاہرہ کرنے والوں پر صیہونی پولیس نے حملہ کردیا۔

ارنا نے سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی پولیس نے تل ابیب میں وزارت جنگ کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لئے  طاقت کا استعمال کیا ۔ 

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات تل ابیب میں مظاہرین نے صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو سے استعفی دینے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

 مظاہرین نے  غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ معاہدہ کا بھی مطالبہ کیا۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار تل ابیب میں احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہو گیا۔

  صیہونی ذرائع ابلاغ  نے بتایا ہے کہ تل ابیب ميں مظاہروں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر گآڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 3 مظاہرین زخمی ہوگئے۔     

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .