7 اپریل، 2024، 11:11 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85437467
T T
0 Persons

لیبلز

اسرئیل کے حامی برطانوی وزیر اعظم بھی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام سے حیرت زدہ

تہران (ارنا) برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا ہےکہ لندن، غزہ میں خونریزی سے حیرت زدہ ہے اور اب یہ جنگ ختم ہونی چاہیئے۔

 ارنا نے فرانس پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے ہفتے کو ایک بیان میں  کہا ہے  کہ وہ  حماس کی خطرے کے مقابلے میں اپنے دفاع کے لئے اسرئیل کے حق اور اس کی سلامتی کے دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے لیکن پورا برطانیہ غزہ میں خونریزی سے حیرت زدہ ہے۔ یہ خوفناک جنگ ختم ہونی چاہیے۔

رشی سوناک نے کہا کہ غزہ کے بچوں کو انسانی بنیادوں پر فوری  اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے بھی ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال سنگین ہے اور یہاں  رہنے والی پوری آبادی کو قحط کا سامنا ہے جبکہ اسرائيل کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر، ہمیں غزہ میں انسانی امداد کی منتقلی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد پاس کرچکی ہے لیکن غاصب صیہونی حکومت نے اس کو نظرانداز کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ اور اس پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .