ارنا کے رپورٹ کے مطابق، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے جمعرات کو ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہروں چابہار اور راسک میں فوجی اور شہری تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے بہادر ایرانی افواج کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
دہشت گردی کے خطرے کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد اپنے مفادات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے آج اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں چابہار اور راسک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تہران کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے کمانڈر کے مطابق چابہار، راسک، دریابانی اور پولیس سٹیشن 11 میں بیک وقت 3 دہشت گردانہ کارروائیوں میں 15 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ