جمعرات کے روز ارنا کے رپورٹر کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایران کے صوبہ سیستان و بلرچستان کے شہروں چابہار اور راسک میں جیش ظالم نامی دہشت گرد گروہ کے حملوں کے ردعمل میں کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک ایران میں کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ممتاز زہرا نے تاکید کی کہ ایران کی طرف سے کسی بھی درخواست کی صورت میں پاکستان ہر قسم کی حمایت کے لیے تیار ہے اور اسلام آباد دہشت گردی کے خطرے کے خلاف مشترکہ حل کے لیے تہران کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔
ایران کے صوبے سیستان اور بلوچستان کے ہوم سیکریٹری کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 10:00 بجے، راسک اور چابہار میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے دہشت گرد متعدد فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ آور ہوئے۔
فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کاروائی میں IRGC ہیڈ کوارٹر، دریابانی اور پولیس اسٹیشن 11 پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے ابتک 15 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
اس آپریشن میں 5 سیکورٹی محافظ بھی شہید ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راسک اور چابہار میں صورتحال نارمل ہے۔
آپ کا تبصرہ