2 اپریل، 2024، 12:57 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85432875
T T
0 Persons

لیبلز

قاہرہ: دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

 تہران – ارنا – مصر کی وزارت خارجہ نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران  کی کونسلیٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

 ارنا نے المیادین ٹی وی  کے  حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مصر کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتی مراکز پر حملے کی کوئی توجیہ قابل قبول نہیں ہے۔

 مصری وزارت خارجہ اپنے اس بیان میں شام اور اس کے عوام کی خود مختاری اور اقتدار اعلی  کے احترام کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

قابل ذکر ہے  دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر غاصب صیہونی حکومت کے پیر کی شام کے حملے کے بعد اس علاقے کے ممالک کے عرب اور غیرعرب ملکوں کے حکام، رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور دیگر اہم شخصیات نے الگ الگ بیانات جاری کرکےاس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اس کی  مذمت کی۔  

یاد رہے کہ شام کے میڈیا ذرائع نے پیر کی شام خبردی تھی کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مقبوضہ جولان سے اڑان  بھری اور دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی کونسلیٹ کی عمارت پر حملہ کیا۔

اسی سلسلے میں  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھی  پیر کی رات ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ   فلسطین کی تحریک مزاحمت اور غزہ کے عوام کی استقامت کے مقابلے میں بھیڑیا صفت صیہونی حکومت کی ناقابل تلافی شکستوں اورعلاقے  کے استقامتی محاذ کے فولادی ارادوں  کے  سامنے  ذلت آمیز رسوائيوں  کے بعد جعلی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے  پیر کی شام دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ کی عمارت پر میزائل سے حملہ کیا جس میں شام میں متعین ایران کے فوجی مشیر، سرداران مدافعین حرم بریگیڈیئر محمد رضا زاہدی اور بریگیڈیئر محمد ہادی حاجی رحیمی اپنے ساتھی پانچ افسران کے ہمراہ درجہ شہادت  پر فائز ہوگئے۔

 اسلامی جمہوریہ  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ  ایران صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے اور غاصب صیہونی حکومت کی اس دہشت گردانہ جارحیت پر مناسب ردعمل اور  ‎سزا دینے  کا فیصلہ کرے گا۔    

   اس درمیان اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب مندوب اور سفیر نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں صیہونی حکومت کی اس کھلی جارحیت کی سخت ترین مذمت اور اس کے جائزے کے لئے کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .