4 مارچ، 2024، 11:31 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85408244
T T
0 Persons

لیبلز

آیت اللہ رئیسی کے جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد/ ارنا- صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ صدر ایران آیت اللہ ابراہیم رئيسی نے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی اور ان کے لئے سربلندی اور روزافزوں کامیابی کی دعا کی۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے اس موقع پر ایک بار پھر آیت اللہ رئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ اس دورے کے جلد انجام پانے کے منتظر ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کے بیان میں آیا ہے کہ صدر ایران نے بھی اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ شہباز شریف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور پاکستانی عوام کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس ٹیلی فونی گفتگو کے دوران تجارت، توانائی اور سیکورٹی تعلقات میں فروغ پر زور دیا اور تہران اور اسلام آباد کے قریبی رابطوں کو دونوں ملک کے عوام اور علاقائی امن و استحکام کے لئے ضروری قرار دیا۔

قابل ذکرہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہباز شریف اب تک تین بار ملاقات کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ نواز پارٹی کے صدر محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز ارکان پارلیمان کی اکثریت کا ووٹ حاصل کرکے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھال لیا۔

انہیں 201 ووٹ ملے جبکہ ان کے رقیب عمر ایوب خان صرف 92 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .