جنرل محمد ناصر العاطفی نے کہا: امریکہ کو اب یہ قبول کرنا چاہیے کہ ہر ملک کا اپنے ساحلوں پر اور اپنی سر زمینوں پر حق ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا: امریکہ اور دیگر تسلط پسند ملکوں خاص طور پر برطانیہ اور صیہونی حکومت کو بحیرہ احمر کے نئے حالات کو برداشت کرنے کی عادت ڈالنی اور اپنی لا متناہی مداخلت اور اثر و نفوذ کو بھول جانا چاہیے۔
العاطفی نے مزید کہا: ان سب کو یہ جان لینا چاہیے کہ یمن اب بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحیرہ عرب کے لئے ماضی کی صورت حال کو قبول نہیں کرے گا اور ہمارا یہ فیصلہ اس وقت تک نہيں بدلے گا جب تک ہماری رگوں میں خون ہے اور ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
یمن کے وزیر دفاع نے کہا: جب تک امریکہ، صیہونیوں کی خواہشات کے جال میں پھنسا رہے گا، واشنگٹن کے مطالبات اور خواہشیں یمن کے لئے غیر اہم ہوں گی اور امریکہ اس گمان میں نہ رہے کہ یمن اس کے احکامات کی تعمیل کرے گا یا یہ کہ یمنی اس سے ڈرتے ہيں۔
انہوں نے کہا: جب تک صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام کا قتل عام جاری رہے گا، ہم اس حکومت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے رہیں گے اور جب تک مقبوضہ فلسطین کے خلاف جارحیت اور بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہے گا، ہمارا آپریشن بھی نہيں رکے گا اور یہ ہمارا عہد ہے جو ہم نے کیا ہے اور ہم اس کے پابند ہیں۔
آپ کا تبصرہ