غزہ میں 130 رپورٹروں کی شہادت، آزاد صحافت سے اسرائیل کی دشمنی کی واضح علامت: ایران کے وزیر اسلامی ثقافت

تہران/ ارنا- ایران کے وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے او آئی سی کے وزرائے اطلاعات کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر کہا کہ صیہونی حکومت نے 130 رپورٹروں اور نامہ نگاروں کو غزہ میں شہید کرکے آزاد صحافت سے اپنی دشمنی کو ثابت کردیا ہے۔

محمد مہدی اسماعیلی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے نائب صدر برائے اطلاعات فخرالدین آلتون سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت پروپیگینڈے کی ایک جنگ ہو رہی ہے؛ صیہونی دشمن اور اس کے اتحادی حقیقت کو چھپانے اور غلط بیانی کو اس کی جگہ لانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے اطلاعات اور ثقافت کے ہنگامی اجلاس کے ذریعے اسلامی ممالک اور استقامتی محاذ کو غاصب صیہونی حکومت کے اس پروپیگینڈا مہم کے خلاف متحد کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن نے 130 صحافیوں کو غزہ میں شہید کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تل ابیب آزاد صحافت اور حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کا دشمن ہے۔

اس موقع پر ایران کے وزیر اسلامی ثقافت نے ایران اور ترکیہ کے مابین گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صدور کی موجودگی میں جن معاہدوں پر دستخط ہوئے اس کے تحت ایران اور ترکیہ کے ذرائع ابلاغ کے مابین تعاون میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز استنبول شہر میں او آئی سی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کا آغاز ہوا۔ ان اجلاس میں غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم، جرائم اور نسل کشی اور اس کے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک کے ذرائع ابلاغ کی پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .