20 فروری، 2024، 11:04 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85392560
T T
0 Persons

لیبلز

یورپی یونین کے 26 ارکان نے غزہ میں فوری طور پر عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

تہران( ارنا ) ہنگری کے علاوہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک نے صیہونی حکومت کو رفح پر حملے کے بارے میں خبردار کیا اور غزہ میں فوری طور پر عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

یورپی یونین کے 26 ممالک نے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کو ایک آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے کی صورت میں 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سنگین صورت حال پیدا ہو جائے گی۔

آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے برسلز میں یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل کہا: ’’رفح پر حملہ بالکل تباہ کن ہے اور ایسا کرنا سراسر غیر انسانی ہوگا۔‘‘

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .