14 فروری، 2024، 2:04 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85386827
T T
0 Persons

لیبلز

عالم اسلام کو صیہونی جنگی مشین کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔

بغداد (ارنا) ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژی نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ صیہونی جنگی مشین کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

یہ بات انہوں نے بغداد  میں عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کا قتل عام بند کرانے کے لیے امریکہ اور صیہونی حکومت پر سیاسی اور سفارتی دباؤ میں اضافہ کریں۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں صہیونیوں کے ظالمانہ حملے رکوانے کے لیے پوری توانائياں بروئے کار لانے کی ضرروت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے عراق کے استحکام، سلامتی اور ترقی کا حامی رہا ہے اور تمام شعبوں میں بغداد کے ساتھ تعاون ا ور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .