6 فروری، 2024، 9:54 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85378296
T T
0 Persons

لیبلز

شمالی یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت

6 فروری، 2024، 9:54 AM
News ID: 85378296
شمالی یمن میں امریکی اور برطانوی  جارحیت

تہران (ارنا) منگل کی صبح خبری ذرائع نے یمن کے شمال میں واقع صوبہ صعدہ پر امریکہ اور برطانیہ کی فوجی جارحیت کی خبردی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ  نے منگل کی صبح سویرے مشرقی شہر صعدہ پر تین بار بمباری کی۔

حملے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

 اس سے پہلے  پیر کو امریکہ اور  برطانیہ  نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی تھی۔

امریکہ اور برطانیہ پچھلے کئی روز  سے یمن کے مختلف علاقوں کو تواتر کے ساتھ  جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ حملے بحیرہ احمر میں اسرائیلی یا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کی رفت آمد پر یمن کی جانب سے  عائد پابندی ختم کرانے کی غرض سے کیے جار ہے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج نے غزہ کی جنگ بند کرانے کی غرض سے بحیرہ احمر کو اسرائیلی اور اسرائيلی بحیری جہازوں کے لیے بند کردیا ہے جس کی وجہ سے صہیونی حکومت کو شدید اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .