ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات کے موقع پر، وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی طاقت ہمارے برادرانہ تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے روابط کو انتہائی اہم قرار دیا۔ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات میں فروغ پر بھی زور دیا۔
اب سے تھوڑی دیر قبل ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی۔
دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ