پاکستان کے ساتھ تعلقات میں فروغ، ایران کی علاقائی پالیسی کا حصہ ہے: وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان

اسلام آباد/ ارنا- وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے ایران اور پاکستان کے وفود کے مذاکرات کے موقع پر زور دیکر کہا کہ دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ تلعقات میں فروغ، ہماری پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات کے موقع پر، وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی طاقت ہمارے برادرانہ تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے روابط کو انتہائی اہم قرار دیا۔ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات میں فروغ پر بھی زور دیا۔

اب سے تھوڑی دیر قبل ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی۔

دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .