دشمنوں کو ایران اور پاکستان کے برادرانہ روابط کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے: ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے ایران کے شہر سراوان کے مضافات میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس واقعے میں قتل ہونے والے 9 اور زخمی ہونے والے 3 پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے، اس دہشت گردانہ واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ادارے اس سلسلے میں وسیع تحقیقات انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو برادرانہ تعلقات کو ٹھیس پہنچانے تک کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .