رپورٹ کے مطابق، صوبہ صعدہ اور ریمہ کے مختلف شہروں میں وسیع جلوس نکالے گئے اور مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
مظاہرین نے امریکی اور برطانوی جارح افواج کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیوں کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کے مختلف صوبوں میں ہونے والے مظاہرے "یمن اور فلسطین ایک ہی محاذ میں ہیں" کے سلوگن کے ساتھ نکالے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے بھی جمعرات کے روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ صیہونی حکومت غزہ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں شکست کھا چکی ہے جبکہ غزہ کے عوام نے مثالی استقامت اور مجاہدت اور بے نظیر مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عرب اور اسرائیل کی تمام جنگوں میں کسی بھی عرب ملک کی فوج نے غزہ کے مجاہدوں کی طرح استقامت کا مظاہرہ نہیں کیا۔
انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی دشمن نہ صرف غزہ میں اپنے اعلان شدہ اہداف کے حصول میں ناکام رہا بلکہ اسے غزہ کے عوام اور استقامتی محاذ کے ارادے کو توڑنے میں بھی سنگین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ کا تبصرہ