صدر جمہوریہ کا دورہ ترکیہ، تہران اور انقرہ نے تعاون کی 10 قراردادوں پر دستخط کئے

تہران/ ارنا- ایران اور ترکیہ کی صدور کی موجودگی میں مشترکہ سرمایہ کاری اور معاشی تعاون سمیت غزہ کی صورتحال کے سلسلے میں تعاون کی 10 قراردادوں پر دستخط ہوئے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ ترکیہ کے پہلے دن، دونوں ممالک کے صدور کی قیادت میں مشترکہ تعاون کی اعلی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد ثقافت، ذرائع ابلاغ اور مواصلات، ریل اور فضائی نقل و حمل، بجلی، توانائی، معیشت اور آزاد تجارتی زون کے سلسلے میں تعاون کے دس معاہدے منظور کئے گئے۔

ایران کے  وزرائے خارجہ، نقل و حمل اور شہری آبادکاری، پیٹرولیم، داخلہ، ثقافت، صنعت، فرہنگی میراث اور سیاحت اور آزاد تجارتی زون کے سربراہ، بجلی کی قومی کمپنی کے سربراہ اور ان کے ترک ہم منصبوں نے ان دستاویزات پر دستخط کئے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی جمعرات کو ترک اور ایرانی تاجروں اور اسی طرح ترکیہ میں مقیم ایرانی شہریوں سے ملاقات کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .