ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بتایا کہ سید عباس عراقچی تہران میں ضروری مشاورتوں کے بعد، مسقط کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات عمان کی میزبانی اور سہولت کاری میں انجام پا رہے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات مسقط میں 12 بجے سے شروع ہوں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین کی ٹیم ضروری مشورے فراہم کرنے کے لیے عمان میں موجود ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات، تمام اصولوں اور تہران کی اعلی قیادت کے فیصلوں کے مطابق ہوگی جس میں ایرانی عوام کے مفادات کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ