رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمن کے اقدام کو جہاد فی سبیل اللہ قرار دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں غزہ کے عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر میں یمن کے اقدام کی قدردانی کی ۔
آپ نے فرمایا کہ حق یہ ہے کہ یمنی عوام اور حکومت نے بہت کام کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ یمنی افواج نے صیہونی حکومت کی شاہرگ پر وار لگایا، امریکا کی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوئے کیونکہ جو خدا سے ڈرتا ہے وہ غیر خدا سے نہیں ڈرتا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان کا کام جہاد فی سبیل اللہ کا مصداق ہے اور ہمیں امید ہے کہ مکمل کامیابی تک ان کی مجاہدت جاری رہے گی اور خدا کی نصرت ان کے شامل حال ہوگی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ کے عوام مظلوم اور فاتح ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ غزہ کے عوام نے اپنی استقامت سے اسلام اور قرآن کی مقبولیت بڑھا دی ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دنیا کے ایک ایک فرد، مسلم اور غیر مسلم سب کی نگاہ میں غاصب صیہونی حکومت، ظالم بھی ہے، خونخوار اور وحشی بھی ہے ، بے رحم بھی ہے اور اسی کے ساتھ شکست خوردہ بھی اور اس کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔
آپ نے آئمہ جمعہ حضرات کو عوام کی بات سننے اور ان کی حمایت نیز انہیں اہمیت دینے کی نصیحت فرمائی ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی اہداف میدان میں عوام کی موجودگی کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتے۔
آپ کا تبصرہ