ہمارے دفاعی امور کے نامہ نگار کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ خطے میں ایران کے خلاف جاسوسی کے ہیڈ کوارٹر اور ایران مخالف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گيا ہے۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ ان حملوں میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گيا ہے جہاں، کرمان، راسک اور شام میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی اور ان میں ملوث عناصر ان مقامات پر موجود تھے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ایرانی عوام کے دشمن جہاں بھی پائے جائيں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گآ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ تیسرے اعلامیےمیں کہا گيا ہے کہ عراقی کردستان ریجن میں قائم اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک اہم مرکز کو بھی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔
آپ کا تبصرہ