امریکی اور برطانوی دشمنوں نے صنعاء پر بمباری کی۔ یمنی میڈيا کی رپورٹ

صنعا ( ارنا ) یمن کے المسیرہ چینل نے ہفتے کی صبح دارالحکومت صنعا پر امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے بمباری کی خبر دی ہے۔

المسیرہ کے مطابق  امریکی اور برطانوی دشمنوں نے صنعا شہر پر بمباری کی ہے۔

حملے کے بعد یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمالی حصے میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

کہا جارہا ہے کہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب الدیلمی اڈے پر فضائی یا میزائل حملے کیے گئے۔

 دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی فوج نے یمن کے خلاف ایک اور حملہ کیا ہے۔

سی این این نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے یمن کے اندر ایک اور حملہ کیا اور اس بار ایک ریڈار سائٹ کو نشانہ بنایا۔

امریکی این بی سی چینل نے بھی امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے یمنی اہداف پر حملے کیے ہیں۔

ابھی تک مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئيں۔

امریکہ اور برطانیہ نے گزشتہ روز جمعے کو بھی خودسرانہ طور پر یمن کے بعض علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .