الجزیرہ کے مطابق اس حملے میں شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے آس پاس کا رہائشی علاقہ تباہ ہو گیا۔
اس حملے سے اس علاقے کو کافی نقصان پہنچا۔
بدھ کے روز صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر فضائی حملے کئے جس کے دوران اب تک 57 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 43,922 فلسطینی شہید اور 103,898 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر کے بعد سے شروع ہونے والی صیہونی جارحیت میں غزہ پٹی کے زیادہ تر مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو بری طرح تباہ کر دیا گیا ہے اور بدترین محاصرے اور شدید انسانی بحران کے ساتھ ساتھ بے مثال قحط اور بھوک نے اس علاقے کے مکینوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
اسرائیل کے حملے صرف غزہ پٹی تک ہی محدود نہیں ہیں اور غاصب صیہونی حکومت نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مکمل حمایت سے مغربی کنارے، لبنان اور مشرق وسطی کے دیگر خطوں تک اپنی جارحیت کا دائرہ پھیلا رکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ