ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری، سیاسی اور نا قابل جواز قدم، بقائی

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بہانے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری کو منافقانہ عمل اور اسے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے انسانی حقوق کے استعمال کی واضح مثال قرار دیا اور اس کی مذمت کی۔

اسماعیل بقائی نے جمعرات  کو کینیڈا، امریکہ، جرمنی،  برطانیہ اور کئی دوسرے مغربی ممالک کی طرف سے جو خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سے اور فلسطینی عوام کی نسل کشی میں صیہونی حکومت کے ساتھی ہیں، اس قرارداد کو پیش کئے جانے کو اس کے ذمہ داروں کی مکاری کی واضح مثال اور حقوق انسانی جیسے اعلی مفہوم کو دوسری قوموں پر دباؤ کے حربے کی حد تک گرا دیئے جانے کا ثبوت قرار دیا ۔

 انہوں نے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مذکورہ قرارداد کے مسودے  کی تیاری اور منظوری میں نسل پرست اسرائیلی حکومت کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے اسے مغرب کے سیاسی و اخلاقی انحطاط کی علامت، اعلی انسانی حقوق کی بے اہمیت قرار دینے اور عالمی اداروں کو غیر موثر بنانے کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران ایک جمہوری نظام کی حیثیت سے اور آئین میں درج اصولی پالیسیوں کی بنیاد پر خود کو انسانی حقوق کی صورت حال میں بہتری اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پابند سمجھتا ہے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .