10 جنوری، 2024، 5:37 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85350282
T T
0 Persons

لیبلز

ہم نے ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، یمنی فوج کا اعلان

تہران-ارنا- مسلح کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی مدد کرنے والے ایک امریکی بحری جہاز کو مختلف طرح کے میزائلوں اور ڈرون کی بڑی تعداد سے نشانہ بنایا گيا ہے۔

انہوں نے کہا: امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانا، ہماری بحریہ کے فوجیوں پر امریکیوں کے بزدلانہ حملے کا ابتدائي جواب ہے ۔

یحیی سریع نے زور دیا: امریکی بحری جہاز پر، یمنی بحریہ، میزائل یونٹ اور فضائیہ کے مشترکہ آپریشن کے تحت حملہ کیا گيا۔ ہم ملک کے دفاع کے قانونی حق کے دائرے میں ہر قسم کے مخاصمانہ خطرے اور ہر طرح کی دھمکی   کا جواب دینے میں ذرہ برابر تذبذب سے کام نہيں لیں گے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا کہ ان کا ملک غزہ کے خلاف جنگ اور محاصرے کے خاتمے تک صیہونی مفادات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے اسی طرح صیہونی حکومت کی ملکیت والی اور صیہونی حکومت کی بندرگاہوں کی سمت جانے والے بحری جہازوں کے علاوہ تمام جہازوں کے لئے بحیرہ احمر کو محفوظ قرار دیا ہے ۔

امریکہ کا دعوی ہے کہ اس نے یمنی فوج کی کارروائی کے سد باب کے لئے ایک بحری اتحاد قائم کیا ہے لیکن فرانس، اسپین اور اٹلی نے اس اتحاد سے اپنے نکلنے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی فوج کو اپنے بحری جہاز دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

ارنا کے مطابق یمنی فوج نے گذشتہ ہفتوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے متعدد صہیونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے دستوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک اس حکومت کے جہازوں یا بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .