8 جنوری، 2024، 11:52 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85347459
T T
0 Persons

لیبلز

الاقصی طوفان" صیہونی حکومت کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ جنگ

تہران (ارنا) صہیونی اخبار "یدیوت احرنوت" نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کی جنگ صیہونی حکومت کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ جنگ ہے۔

صہیونی اخبار "یدیوت احرنوت" نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق غزہ کی جنگ میں صیہونیوں کو گزشتہ 3 مہینوں میں 217 بلین شیکل (تقریباً 60 بلین ڈالر) کا نقصان پہنچا ہے اور اس رقم میں فوجی اخراجات اور مختلف اقتصادی شعبوں میں وسیع پیمانے پر تعاون بھی شامل ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ اکتوبر 2023 میں جنگ کے ہر دن کی لاگت 1 بلین شیکل (3.66 شیکل فی ڈالر) تھی، جس میں زیادہ تر 3 لاکھ 60 ہزار اسرائیلی فوج کے ریزرو فوجیوں کی تنخواہ دینے کی لاگت بھی شامل تھی، جو حالیہ دنوں میں ان میں سے ہزاروں کو ملازمت سے نکال دینے کے بعد کم ہو کر 600 ملین رہ گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .