ارنا کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج شہید جنرل سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا کہ اس شہید کے نام اور یاد کی شہرت انکا خلوص ہے اور اس عظیم شہید کی سب سے بڑی خدمت اور اہم کردار خطے میں مزاحمتی محاذ کا احیاء ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ غزہ میں تقریباً 3 مہینوں سے جاری مزاحمت، مزاحمتی محاذ کے وجود کی وجہ سے ہے فرمایا کہ شہید سلیمانی نے مزاحمتی محاذ کو مضبوط بنانے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کیں اور اس کام کو پورے خلوص، حکمت عملی اور بہترین اخلاقیات کیساتھ انجام دیا۔
اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ