صہیونی ڈرون اور بلڈوزر، القسام کا  نیا نشانہ / اسرائيل کا  غزہ میں اپنے سیکڑوں  فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

غزہ( ارنا) القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے اسرائیل کے ایک ڈرون اور ایک بلڈوزر کو تباہ اور متعدد صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

القسام بریگیڈ ے اعلامیے کے مطابق"البریج" کیمپ کے شمال میں صیہونی پیادہ دستوں اور ان کے فوجی ساز و سامان کو نشانہ بنایا  گيا۔

اس حملے میں  متعدد صیہونی فوجی  ہلاک  اور زخمی ہوئے ہیں اور ان کے   ہلکے اور بھاری ہتھیار تباہ کردیئے گئے۔

القسام بریگيڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ  البرج کیمپ میں صیہونی حکومت کے D9 بلڈوزر کو الیاسین 105 راکٹ سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گيا۔

 القسام بریگيڈ نے  غزہ کے شمال میں واقع بیت حنون  کے علاقے میں صیہونی حکومت کے  ڈرون "اسکائی لارک 2" کو مار  گرایا ہے۔

دوسری جانب جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بریگيڈ نے     اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس  کے مجاہدین نے حولیت، صوفہ اور نیراشک کی صہیونی بستیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے   گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران غزہ کی پٹی میں  اپنے 21 فوجیوں کے  زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

 صیہونی حکومت  غزہ پر زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 936 صہیونی فوجی زخمی ہونے کا اعتراف کرچکی ہے، جبکہ  آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانی نقصانات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی میڈیا کوبتائی جارہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .