27 دسمبر، 2023، 10:52 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85335929
T T
0 Persons

لیبلز

شہید موسوی کا قتل، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، ایران

تہران-ارنا- جنیوا میں بین الاقوامی اداروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں سید رضی موسوی کے قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دمشق میں کسی بھی قسم کی مسلحانہ جھڑپ سے دور اسرائيل کے ذریعے ہوائي حملے میں سید رضی موسوی کی ٹارگیٹ کلنگ نہ صرف یہ کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف وروی تھی، بلکہ یہ عالمی انسانی حقوق کے منافی قدم بھی ہے۔

واضح رہے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے بھی گزشتہ شب سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے: اسلامی جمہوریہ ایران اسرائيل حکومت کے بزدلانہ و مذموم و دہشت گردانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایران بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق صحیح وقت اور مناسب جگہ پر اس پر جواب کے اپنے قانونی حق کو محفوظ سمجھتا ہے۔ ایران اسی طرح اسرائيلی حکومت کے دہشت گردانہ اور جارحانہ حملوں پر جوابی کارروائی کے شام کے حق پر زور دیتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .