72 گھنٹے میں اسرائیلی فوج کی 41 بکتر بندگاڑیاں تباہ کردیں، ترجمان القسام بريگيڈ

غزہ( ارنا ) حماس کی عسکری شاخ کی القسام بریگيڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران صہیونی دشمن کی 41 بکتر بند گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا ہے۔

القسام کے ترجمان نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا ہے کہ اس عرصے دوران کم سے کم  25 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں دیگر فوجیوں کے زخمی بھی ہوئے ہیں۔   

انہوں نے بتایا کہ القسام بریگيڈ کے جوانوں نے صیہونی دشمن کے بیک اپ فورس کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور صفوں کو منتشر کردیا ہے۔

القسام کے بریگيڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے دو سرنگوں اور ایک خالی گھر کے داخلی راستوں  پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے،  اسرائیلی قابض فوج کے پہنچنے پر انہیں دھماکے سے اڑا دیا۔

ابو عبیدہ کے ٹیلیگرام پیغام میں آیا ہے کہ  القسام کے اسنائپر نے ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنایا جبکہ  ان کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے مختلف محوروں میں مارٹر گولوں اور مختصر فاصلے سے دشمن کے فوجیوں، فوجی سازوسامان اور دشمن کے آپریشن روم کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مقبوضہ فلسطین(اسرائيل) کے شمال میں تل ابیب اور صہیونی بستی کریات شمونہ کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا گيا ہے۔

  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .