قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا ہے کہ غزہ میں جمعہ کی صبح 7 بجے سے جنگ بندی پر عمل در آمد شروع ہو جائے گا۔
ترجمان نے زور دیا کہ قید کئے گئے عام شہریوں کا پہلا دستہ تقریبا جمعہ کی شام 4 بجے ذمہ داروں کے حوالے کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 4 روزہ عبوری جنگ بندی کے دوران، باقی بچے یرغمالیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جائيں گی۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یہ جنگ بندی، پائیدار امن اور جنگ بندی تک رسائي پر منتج ہوگی۔
انہوں نے کہا: ہمیں امید ہے کہ فریقین معاہدے کی پابندی کريں گے اور اسے ہم ایک بہت ہی تعمیری قدم سمجھ رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ