14 نومبر، 2023، 10:26 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85291434
T T
0 Persons

لیبلز

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

14 نومبر، 2023، 10:26 PM
News ID: 85291434
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

تہران (ارنا) میڈیا ذرائع نے شام میں قائم غیر قانونی امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

المیادین نیٹ ورک کے مطابق، شام میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی فریق نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن امریکی اڈے گزشتہ چند ہفتوں سے عراقی اسلامی مزاحمتی حملوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی  ڈرون، راکٹ اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور وحشیانہ حملوں اور ان حملوں میں واشنگٹن کی حمایت کے بعد عراق کی اسلامی مزاحمت نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .