15 اکتوبر، 2023، 8:27 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85259594
T T
0 Persons

لیبلز

تل ابیب پر حماس کی بمباری

15 اکتوبر، 2023، 8:27 PM
News ID: 85259594
تل ابیب پر حماس کی بمباری

تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے فوجی ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر گولہ باری کی ہے۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے غاصب صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں غزہ میں شہریوں کی ہلاکت کے  بعد  تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حماس کے حملوں کے ساتھ ہی تل ابیب اور اس کے آس پاس کے علاقے خطرے کی گھنٹی سے گونج اٹھے۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے فوجی ونگ القدس بریگیڈ نے بھی غزہ کی پٹی کی صیہونی بستیوں میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر بھاری راکٹ اور مارٹر حملوں کا اعلان کیا ہے۔

القدس بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوں کسوفیم نیریم، مفتاحیم، صوفا اور برج الصفار میں دشمن کے ٹھکانوں پر شدید راکٹ حملے کیے ہیں۔

الاقصیٰ طوفان آپریشن اپنے 9ویں دن میں داخل ہو گیا ہے اور صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں مزاحمتی جنگجوؤں کی بے مثال فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

جنونی اسرائیلی فوج نے فلسطینی جنگجوؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے رہائشی علاقوں، طبی مراکز اور مساجد پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جسکے نتیجے میں غزہ میں 2450 فلسطینی شہید اور9200 زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداہ اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

جعلی صیہونی حکومت کی مقبوضہ علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ اس غاصب حکومت کے قائدین ابھی تک فلسطینی مزاحمت کی بے مثال شکست کے صدمے میں ہیں اور فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے اور انکو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کے لئے غیر انسانی ھتکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .