امیر عبداللہیان کی انٹرنیشنل ریڈ کراس کی سربراہ سے بات چیت

تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فلسطین کے مسئلے پر انٹرنیشنل ریڈ کراس کی سربراہ سپولیاریک سے بات چیت کی۔

انٹرنیشنل ریڈ کراس کی سربراہ سپولیاریک سے بات چیت میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم اس وقت غاصب صیہونی حکومت کی جانب سےغزہ میں جنگی جرائم میں شدت اور توسیع دیکھ رہے ہیں، جہاں رہائشی علاقوں، ہسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پانی اور بجلی منقطع ہے،  فیول اور خوراک کی ترسیل کو روکا گیا ہے۔  امیر عبداللہیان نے کہا کہ یہ سب منظم جرائم اور انسانیت کے خلاف جنگ کی اجتماعی مثالیں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس صورت حال کا تسلسل صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دے گا اور قدرتی طور پر اس کی ذمہ داری صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر عائد ہوتی ہے۔

اس موقع پر محترمہ سپولیاریک نے ایرانی وزیر خارجہ سے اتفاق کرتے ہوئے  غزہ کے حالات کو انسانیت کے لیے تباہ کن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ریڈ کراس غزہ میں انسانیت سوز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے لیکن بدقسمتی سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہمارے لیے غزہ کی پٹی میں منتقل ہونا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے تمام بااثر جماعتوں اور حکومتوں سے مدد کی درخواست کی ہے تاکہ عالمی ریڈ کراس اپنے غیر جانبدارانہ اور انسان دوست کردار کو برقرار رکھ سکے اور اپنے فرائض مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ادا کر سکے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .