عالمی تقریب مذاہب اسمبلی کے سیکریٹری جنرل: خطے میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

عالمی تقریب مذاہب اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم یمن اور شام میں جنگوں کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور مذاکرات کو خطے میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ سمجھتے ہیں۔

عالمی تقریب مذاہب اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین شہریاری نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کے وہ عالم اسلام میں جنگ اور خونریزی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی نے عالم اسلام کے لیے امید کی نئی شمع روشن کر دی ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .