ماسکو- ارنا- تقریب مذاہب اسلامی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے دنیا کے تمام ملکوں کی جانب سے مظلوم انسانوں بالخصوص فلسطینی عوام کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عالمی تقریب مذاہب اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم یمن اور شام میں جنگوں کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور مذاکرات کو خطے میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ سمجھتے ہیں۔