17 مئی، 2024، 11:46 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85479868
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطین کی عملی حمایت ہونی چاہئے : سیکریٹری جنرل تقریب مذاہب اسمبلی

ماسکو- ارنا- تقریب مذاہب اسلامی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے دنیا کے تمام ملکوں کی جانب سے مظلوم انسانوں بالخصوص فلسطینی عوام کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کے مطابق تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے جمعرات کی رات جمہوریہ تاتارستان میں روس اور عالم اسلام کے روابط پر منعقدہ ایک نشست سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی عوام کی زبانی حمایت کافی نہیں ہے بلکہ عملی حمایت ہونی چاہئے اور اس حوالے سے  پڑوسی ملکوں کی ذمہ داری زیادہ سنگین ہے۔

فلسطین کی عملی حمایت ہونی چاہئے : سیکریٹری جنرل تقریب مذاہب اسمبلی

اس نشست میں تاتارستان کے صدر، روس کے نائب وزیر اعظم، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل،  اور  میزبان ملک کے ساتھ ہی دیگراسلامی ملکوں کی ممتاز مسلمان اور عیسائی مذہبی شخصیات،سیاستدانوں، سفارتکاروں اور دانشوروںکی ایک تعداد نے شرکت کی ۔   

تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے اس نشست  سے خطاب میں کہا کہ  عدل و انصاف کے دشمن جارحیت سے باز نہیں آئیں گے بنابریں  ان کے مقابلے میں استقامت واحد راہ ہے۔  

انھوں نے کہا کہ دشمنان عدل و انصاف کے مقابلے میں محکم اتحاد اور یک جہتی کے ساتھ  مشترکہ مساعی اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔

فلسطین کی عملی حمایت ہونی چاہئے : سیکریٹری جنرل تقریب مذاہب اسمبلی

     تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کی برقراری کی واحد راہ عالمی استکبارنیز مظلوم اقوام بالخصوص فلسطینی قوم کےخلاف اس کے ظالمانہ اقدامات کا خاتمہ ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ فلسطینی  قوم سمیت  دنیا کی سبھی مظلوم اقوام کو ان کے حقوق بالخصوص حق ارادیت اور آزادی ملے بغیر پرامن ترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔  

حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے کہا کہ جو لوگ ظالم اور مستکبر دشمن پر اعتماد کرتے ہیں، ہم انہیں نصیحت کرتے ہیں کہ ہوشیار رہیں، اس دشمن پر بھروسہ کرنے سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور یہ بات صدیوں کی تاریخ سے ثابت ہے۔

فلسطین کی عملی حمایت ہونی چاہئے : سیکریٹری جنرل تقریب مذاہب اسمبلی

انھوں نے کہا کہ  صیہونی حکومت ، نسل پرست حکومت ہے جو اپنے مفادات کے حصول کے لئے ہر قسم کے ظلم کا ارتکاب کررہی ہے۔ اس کو جب بھی موقع ملتا ہے، ملکوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیتی ہے۔ وہ کسی بھی عہدو پیما ن کی پابند نہیں ہے ۔

تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت صیہونی حکومت  اپنی زندگی کے کمزورترین مرحلے میں ہےاور اس پر آشکارا فتح نزدیک ہے۔  

انھوں نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام سات ماہ سے زائد عرصے سے صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس مدت میں چالیس ہزار سے زائد افراد شہید اور لاپتہ ہوگئے، اسّی ہزار سے  زائد زخمی ہوئے اور بیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

فلسطین کی عملی حمایت ہونی چاہئے : سیکریٹری جنرل تقریب مذاہب اسمبلی

تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصی برسوں کی ناانصافی،محاصرے،اور بین الاقوامی اداروں اور سول سوسائٹی کی خاموشی کے سائے میں مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کا  نتیجہ تھا۔  

انھوں نے کہا کہ اس آپریشن کا کوئی بیرونی عامل نہیں تھا، اس کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد مکمل طور پر فلسطینی مجاہدین نے کیا اور دنیا پر اس حکومت کی انٹیلیجنس کمزوری ثابت کرتے ہوئے اس کا بھرم خاک میں ملادیا۔  

فلسطین کی عملی حمایت ہونی چاہئے : سیکریٹری جنرل تقریب مذاہب اسمبلی

حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے آپریشن وعدہ صادق کے بارے میں کہا کہ شام میں اپنی کونسلیٹ پر غاصب صیہونی دشمن کی جارحیت کے بعد ایران نے سلامتی کونسل میں شکایت کی اور جب وہاں سے کوئی جواب نہ ملا تو اس نے بین الاقوامی کنوینشنوں کے مطابق آپریشن وعدہ صادق انجام دیا اور اس طرح صیہونی دشمن کو یہ سبق دیا کہ اگر اس نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کا انجام کیا ہوگا۔  

فلسطین کی عملی حمایت ہونی چاہئے : سیکریٹری جنرل تقریب مذاہب اسمبلی

انھوں نے کہا کہ اس آپریشن کے ذریعے غاصب صیہونی حکومت کی ہر قسم کی مہم جوئی اور جارحیت کے مقابلے میں صرف اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی دکھائی گئی ہے۔   

فلسطین کی عملی حمایت ہونی چاہئے : سیکریٹری جنرل تقریب مذاہب اسمبلی

 اس نشست سے خطاب میں  تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوف، ترکمنستان کی قومی مصلحت کونسل کے سربراہ قربان قلی بردی محمدوف، روسی مسلمانوں کے ادارہ دینی امور اور مفتیوں کی کونسل کے سربراہ راویل عین الدین، تاتارستان کے مفتی طلعت تاج الدین اور بعض اسلامی ملکوں کے مندوبین نے بھی اپنے خطاب میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔  

فلسطین کی عملی حمایت ہونی چاہئے : سیکریٹری جنرل تقریب مذاہب اسمبلی

جمہوریہ تاتارستان، رشن فیڈریشن کے یورپی حصے میں، ماسکو سے تقریبا 800 کلومیٹر مشرق میں دریائے وولگا اور کاما کے درمیان واقع ہے اور اس کا دارالحکومت کازان ہے۔       

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .