ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے حالیہ دنوں میں تہران میں بیک وقت پلان کیے گئے 30 دھماکوں کو ناکام بنانے اور تہران، البرز اور مغربی آذربائیجان میں کارروائیوں کے دوران 28 دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان عناصر کا تعلق داعش سے ہے مگر آپریشن ڈیزائن اور جملے کا طریق کار غاصب اسرائیلی دہشت گردی کے انداز سے مماثلت رکھتا ہے۔
گرفتار دہشت گردوں میں سے بعض کا تعلق شام، افغانستان، پاکستان، اور عراق کے علاقے کردستان میں تکفیریوں کے ساتھ کاروائیوں کے ریکارڈ کی موجود گی کی اطلاعات بھی ہیں۔
آپ کا تبصرہ