انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا دعویٰ: ایران نے متعدد معائنہ کاروں کے لائسنس منسوخ کر دیے

ویانا (ارنا) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے متعدد معائنہ کاروں کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیں ایجنسی کے کچھ انتہائی تجربہ کار معائنہ کاروں کی تقرری منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ ان معائنہ کاروں کو NPT  کے سیف گارڈ پروٹوکول کے تحت ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے تعینات کیا جانا تھا۔

رافائل گروسی نے ایران سے باضابطہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور  معائنہ کاروں کی تعیناتی کے بارے میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .