15 ستمبر، 2023، 1:07 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85229194
T T
0 Persons

لیبلز

ایران و سعودی عرب نے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا

          تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں، سعودی عرب کے بادشاہ کے نام ایرانی صدر کا پیغام ان کے حوالے کیا اور تہران و ریاض کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

           اس ملاقات میں ایران کے سفیر نے زور دیا: صدر مملکت اور وزارت خارجہ کی سفارشات کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں فروغ کا عزم رکھتا ہے اور ایران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں توسیع کے سلسلے میں ضروری سنجیدگی رکھتا ہے۔

           سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے باہمی تعلقات میں فروغ کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے نظریات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: تہران و ریاض کے درمیان تعلقات میں فروغ کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کے نظریات پر عمل کرنا چاہیے ۔

          اس ملاقات میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو دورے کی دعوت اور تعلقات میں توسیع کی ضرورت پر زور پر مشتمل صدر ایران کا پیغام، سعودی وزارت خارجہ کے حوالے کیا گیا۔

           اس ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزير خارجہ ولید الخریجی نے باہمی تعلقات میں فروغ کے عزم پر زور دیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .