20 اگست، 2023، 9:55 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85204248
T T
0 Persons

لیبلز

عراق 4 ملکوں کے شہریوں کو اربعین کا مفت ویزا دے  رہا ہے

بغداد- ارنا- عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے: عراق، کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے اربعین میں شرکت کے لئے چار ملکوں کے شہریوں کے لئے مفت ویزا جاری کرے گا۔

          عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اس ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی " واع" سے ایک بات چیت میں کہا: عراق ، پاکستان، لبنان، افغانستان اور یمن کے شہریوں کو کربلائے معلی میں امام حسین علیہ السلام کے اربعین میں شرکت کے لئے مفت ویزا جاری کرے گا۔

          انہوں نے کہا: اسلام آباد میں ہمارا سفارت خانہ پاکستانی زائروں کو مفت ویزا جاری کر رہا ہے اور تہران ، کرمان شاہ اور اہواز میں بھی ہمارے نمائندہ دفاتر، پاکستانی اور افغانستانی زائروں کو مفت میں ویزا دے رہے ہيں۔

          عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا: لبنانی زائروں کو بھی بیروت ميں ہمارے سفارت خانے سے مفت ویزا دیا جا رہا ہے۔

          انہوں نے  ہندوستانی زائروں کے سلسلے  میں کہا : نئي دہلی اور ممبئی میں ہمارے نمائندہ دفاتر سے ہندوستانی زائروں کو ویزا دیا جا رہا ہے لیکن اس کے لئے انہيں معینہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

          احمد الصحاف نے بتایا کہ مذکورہ تمام ملکوں کے زائر، عراق کے ادارہ سیاحت میں رجسٹرڈ سیاحتی کمپنیوں کے ذریعے عراق آئيں گے اور ان لوگوں کو مذہبی سفر کا ویزا دیا جائے گا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .