دیگر ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت اور بغاوت کرانا، امریکہ و برطانیہ کی سرشت ، ترجمان وزارت خارجہ

          تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے: آمروں کی حمایت، دوسرے ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت، حریت پسند تحریکوں کو دبانا اور بغاوت کرانا، امریکہ و برطانیہ کی پالیسیوں میں بار بار دوہرائے جانے والے اقدامات ہیں۔

          ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے 19 اگست سن 1953 میں ایران میں شرمناک بغاوت کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے: 70 برس قبل، ایران میں ایک قومی حکومت کو امریکہ و برطانیہ کی حمایت سے ہونے والی بغاوت کے ذریعے ختم کر دیا گيا تھا۔

          انہوں نے لکھا ہے: آمروں کی حمایت، دوسرے ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت، حریت پسند تحریکوں کو دبانا اور بغاوت کرانا، امریکہ و برطانیہ کی پالیسیوں میں بار بار دوہرائے جانے والے اقدامات ہیں۔

یاد رہے ایرانی حکومت کی جانب سے تیل کی صنعت کو قومیائے جانے کے بعد برطانیہ اور امریکہ نے 19 اگست سن 1953 میں  اپنے ایجنٹوں کی مدد سے بغاوت کرا دی اور ایران کی اس وقت کی قومی حکومت گر گئی۔

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .