14 اگست، 2023، 9:56 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85198312
T T
0 Persons

لیبلز

شیراز، حرم شاہ چراغ پر دہشت گردانہ حملہ، چار مشتبہ افراد گرفتار

تہران- ارنا- ایران کے صوبہ فارس کے شیراز شہر میں حرم شاہ چراغ کے روضے پر گزشتہ روز ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گيا ہے۔

          فارس صوبے کے ادارہ انصاف کے ڈائریکٹر نے بتایا ہےکہ شاہ چراغ کے روضے پر دہشت گردانہ حملے میں تعاون کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گيا ہے۔

          روضے میں گھس کر فائرنگ کرنے والے حملہ آور دہشت گرد کو فورا گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس سے باز پرس جاری ہے۔

          قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب دہشت گردوں کے حملے میں روضہ شاہ چراغ کا ایک خادم شہید اور زائرین سمیت 8 زخمی ہو گئے۔

           خبروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت گزشتہ رات نازک بتائي گئي ہے۔

          گزشتہ برس بھی شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں دسیوں لوگ شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

          اس حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے سزائے موت دی گئي تھی جس کے بعد تکفیری دہشت گردوں نے انتقام کی دھمکی دی تھی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .