سوئٹزرلینڈ کی کمپنیاں ایران میں سرگرم رہنا چاہتی ہیں، سوئٹزرلینڈ کے سفیر

تہران- ارنا- تہران میں سوئٹزرلینڈ کی سفیر نے اپنے ملک کی کمپنیوں کی طویل مدت سے ایران میں سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں ایران میں بدستور سرگرمی میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔

          نادین الیویری لوزانو نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی کمپنیاں ایران میں باقی رہنا اور گزشتہ برسوں کی طرح سرگرم رہنا چاہتی ہیں۔

          انہوں نے ایران کے تجارتی ترقیاتی ادارے کے سربراہ سے ملاقات میں، سوئٹزرلینڈ کی نسلہ سمیت کئي کمپنیوں کے مسائل حل کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران کا تجارتی ترقیاتی ادارہ، بین الاقوامی کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

          انہوں نے اسی طرح  نیسلے کمپنی کے اکاؤنٹ شعبے کی  غلطی کی وجہ سے ٹیکس اور اکاؤنٹس میں پیش آنے والے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے تعاون کی اپیل کی۔

          انہوں نے کہا: ہمیں علم ہے کہ تجارتی ترقیاتی ادارہ، ایران میں سرگرم بین الاقوامی کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے ۔

          اس ملاقات میں تجارتی ترقیاتی ادارے کے سربراہ مہدی ضیغمی نے نیسلے کمپنی کے معاملے میں کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی کا مسئلہ آئندہ چند دنوں میں حل ہو جائے گا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .